• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : گندے پانی سے سبزیوں اور پھل کی کاشت پر پابندی

Quetta Ban On Vegetable And Fruit Grown From Dirty Water

حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں گندے پانی سے سبزیوں اور پھل کی کاشت پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان کے نوٹس میں یہ بات آئی کہ کوئٹہ میں گندے پانی سے سبزیاں اور پھل کاشت کئے جارہے ہیں جو انسانی صحت کیلئے مضر ہے،جس پر محکمہ داخلہ نےدفعہ144کے تحت گندے پانی سے سبزیوں اورپھلوں کی کاشت ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ نے ڈی آئی جی اور ڈی سی کوئٹہ کوگندے پانی سے سبزیاں اور پھل کاشت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

 

تازہ ترین