عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ اور کیرولین وزنیاکی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔
ڈنمارک کی وزنیاکی تیسری بار گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کا ٹائٹل میچ کھیلیں گی، وہ کیریئر میں کبھی گرینڈ سلم چیمپئن نہیں بن سکی ہیں۔
جمعرات کو پہلے سنگلز سیمی فائنلز میں رومانیہ کی ہالیپ نے جرمن کھلاڑی اینجلیک کربر کو سخت مقابلے کے بعدزیر کیا جبکہ کیرولین وزنائیکی نے ایلیسی مرٹنز کوشکست دے کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
دوسری جانب مینز ٹینس میں کروشیا کے مارین سلچ مینز سنگل کے فائنل میں رسائی پانے میں کامیاب رہے، انہوں نے برطانیہ کے کائل ایڈمنڈز کو ہرایا تھا۔