• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی آزادی کے لیے دلیر حکومت کا ہونا ضروری ہے، سراج الحق

Need A Brave Government For Kashmir Freedom Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے اسلام آباد میں ایک دلیر حکومت کا ہونا ضروری ہے،کسی بزدل اور کمزور حکومت کے ہوتے ہوئےکشمیر کی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

سراج الحق آل پارٹیز حریت کانفرنس کے قائدین کے ساتھ منصورہ میں پریس کانفرنس کررہےتھے،انہوں نےکہاکہ حکومت سوئی رہے تو کشمیر کمیٹی بھی کچھ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اس وقت تک مذاکرات نہ کئے جائیں جب تک کشمیر اور کشمیری بطور فریق ایجنڈے میں شامل نہ ہوں۔

امیر جماعت اسلامی نےمسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا اجلاس بلانے اور 5 فروری کو اسلام آباد میں ایک بڑا پروگرام کرنے کا اعلان بھی کیا۔

 

تازہ ترین