• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرعام جھوٹ بولنے ، وفاقی کابینہ کو بدنام کرنے، زینب کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کرنیوالے کیلئے بھی کوئی سزا ہے یا نہیں،مریم نواز

Todays Print

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سرعام جھوٹ بولنے ، پوری قوم کو ہیجان میں مبتلا کرنے ، وفاقی کابینہ کو بدنام کرنے اورزینب کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کرنیوالے کیلئے بھی کوئی سزا ہے یا نہیں ۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پراپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر روز شام کو جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات لگا کر سیاستدانوں کو بدنام کرنیوالوں کا احتساب نہ ہوا تو وہ اسی طرح دیدہ دلیر ہوتے جائیں گے۔

تازہ ترین