• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی دور حکومت میں لاڑکانہ ایڈز سٹی بن گیا، قادر مگسی

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ کے وسائل پر قبضہ کرکے حکمران عیاشیاں کرنے میں مصروف ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دور میں سندھ میں سب سے زیادہ ایڈز کے مریضوں کاتعلق لاڑکانہ سے ہے۔ سندھ کو غلامی اور ذلت سے آزادی دلانے کے جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے ۔ سندھ نے قیام پاکستان میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے لیکن آج سندھ بھوک اور بے روزگاری کا شکار ہے اور لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ وہ جناح باغ چوک پر جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
تازہ ترین