ملتان (سٹاف رپورٹر) لیگی رہنمایوسی 9کے چیئرمین شیخ ندیم اکبر نے کہا ہے کہ میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں کی قیادت میں متحد ہیں ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں اور منفی پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں میئر ملتان کے خلاف بولنے چند لوگ ہیں جو ملتان کی ترقی و خوشحالی کو دیکھنا نہیں چاہتے ،ذاتی مفادات کی سیاست ہی ان کی ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر وائس چیئرمینوں، کونسلرز کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں اجمل خضری، اشتیاق بخاری، سہیل اقبال، فیاض خان،تسلیم خان، سلامت بھٹی، وحید الرحمنٰ، عمر یونس، فاطمہ شاہنواز ، زینب مسعود ،رفیع خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔