ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹےکی شادی پر کیٹرنگ فراہم کرنیوالے میرج کلب مالک نےڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس جمع کرادیا،آرٹی اوملتان نےفوڈ سپلائی کی تحقیقات شروع کردی ہیں،ذرائع کےمطابق شاہ محمودقریشی کےبیٹے زین قریشی کی دعوت ولیمےکی تقریب میں 13ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا اور ایک کروڑ روپے سےزائد اخراجات آئے تھے، آرٹی اوکی کارروائی پر میرج کلب مالک محمد طارق نے ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس جمع کرادیا، آرٹی اوحکام نے شادی پرفوڈ سپلائی کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔