ملتان میں سیزنل انفلوائزہ سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے.جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیزنل انفلوائزہ کی مزید 6 مریضوں میں تصدیق ہوگئی ۔
ترجمان محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق ملتان میں نشتر اسپتال میں انتقال کرنے والے مریضوں میں 1 خاتون اور 1 مرد شامل ہیں ۔
سیزنل انفلوائزہ سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 40 ہو چکی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد میں سیزنل انفلوائزہ کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملتان میں اب تک سیزنل انفلوائنزہ کی 125 مریضوں میں تصدیق ہو چکی ہے ۔