امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے واقعہ میں جمعیت کو ملوث کرنا بدنیتی ہے، حکومت پنجاب پورے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرے، غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا ہے کہ جمعیت کے پروگرام کو سبوتاژ کیا گیا اور اسٹیج گرایا گیا، جامعہ پنجاب میں پر امن تعلیمی ماحول کو فوری بحال کیا جائے، پنجاب یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ میں جمعیت کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعیت نے نئے آنے والے طالبعلموں کے لیے استقبالیہ کا اہتمام کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں طلبہ پر بدترین تشدد کیا، ذمہ داروں کی بجائے جمعیت کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کرد ی گئی، جمعیت کے درجنوں طالب علموں کو حوالاتوں اور تھانوں میں بند کردیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی آؤٹ سائیڈرز کی گرفتاری اور ان کا اعتراف جمعیت کے موقف کی سچائی ہے۔