پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک یہ دیکھنا نہیں چاہتے کہ خیبر پختونخوا کے عوام ترقی یافتہ ہوں.لیکن ہم خیبرپختونخوا کے عوام کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں اور عنقریب صوبہ کو چھوٹا لندن بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخو پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہروں کی خوب صورتی بحال کرانے کے لیے کھربوں روپے کےفنڈز جاری کئے ہیں جس میں سیاست نہیں چلے گی بلکہ شفاف طریقے سے فنڈز استعمال کیے جائیں گے۔
بنوں میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ایک ارب روپے کی لاگت سے جاری بیوٹیفیکشن منصوبہ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مخالفین جو بھی کہتے ہیں کہتے رہیں ہم ملک کو ترقی دے کر اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔