لاہور ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ درخواست میں شیخ رشید کے استعفیٰ دینے کے اعلان سے منحرف ہونے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری مرزا محمد صادق کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں اعلان کے با وجود شیخ رشید کے استعفیٰ نہ دینے کا اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے استعفیٰ دینے کے بارے میں عوام سے جھوٹ بولا اور اب وہ صادق اور امین نہیں رہے لہذا وہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترے اس لیے انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے۔