وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام ترقیاتی کاموں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، صوبے میں کسی بھی ایم پی اے نے کرپشن کی تو ہاتھ کاٹ دوں گا۔
بنوں میں شمولیتی جلسے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ سیاسی علما اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد تک رسائی کی سیاست کررہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیڈر کرپٹ نہیں ہوگا ایماندار ہو گا تو ملک میں کہیں کرپشن نہیں ہوگی،پی ٹی آئی نے تبدیلی کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس کے لئے عوام کو بھی ساتھ دینا ہو گا۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی سوچ دیکھ کر پی پی پی سے استعفادیا،ملک کو ترقی دے کر اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔
بعد ازاں مدرسہ المرکزاسلامی میں منعقد تقریب سے خطاب میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف سے پہلے کسی نے بھی یہ نہیں سوچا کہ عوام کی زندگی آسان بنا کرسہولیات فراہم کریں۔