اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 2018ءمیں صاف و شفاف انتخابات نہ ہوئے تو الیکشن کمیشن سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا،ماضی کی طرح اس بار کوئی بھی جھرلوانتخابات تسلیم نہیں کرے گا۔ بیک وقت انتخاب اور احتساب چاہتے ہیں،جمہوری نظام کی بقا کے لیے کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ اور بددیانت قیادت سے چھٹکارا ضروری ہے،ہم بیک وقت انتخاب اور احتساب چاہتے ہیں کیونکہ احتساب کے بغیر ہونے والے انتخابات میں چوروں اور لیٹروں کو دوبارہ لوٹ کھسوٹ کا موقع مل سکتا ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔