راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی ند یم اسلم چو ہد ری نےکہا ہے کہ تحصیل کو ٹلی ستیاں کو مر ی جیسا سیا حتی مقا م بنا نے کے لئے اقدامات زیرغور ہیں اورمر ی کی بیو ٹیفیکشن اور لفٹس کا انتظام بھی جا ری ہے، و زیر اعلیٰ پنجاب کی جا نب سے پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کیبل کا رسسٹم کو لگا تا ر بجلی فراہم کر نے کے لئے دو کروڑ اسی لاکھ 48366روپے کی لاگت سے گیارہ کے وی کا نیافیڈر لگا یاگیا ہے اسکے علاوہ سا فٹ و ہیل ٹرین کشمیر روڈ مری اور کھجوٹ سٹا پ اوور مکمل ہو نے کے بعدفعال بھی ہیں جبکہ فا رسٹ ریسٹ ہا ئوس چرا ہاں مری اور بانسرہ گلی میں ایکو فر ینڈلی ما حو لیا تی پا رک پر کا م جا ری ہے جو تکمیل کے بعد مقا می لو گوں کے ساتھ ساتھ سیا حو ں کو بھی بہتر و معیا ری تفر یحی سہو لیات فراہم کر ے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکو لز میں سہو لیا ت کی عد م دستیا بی کو مکمل کر نے اور تعلیمی معیا ر کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں اورصحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ قو می شاہراہوں اور لنک رو ڈز کی اپ گر یڈیشن کا کام بھی جا ری ہے اور مز ید مختلف تر قیا تی کاموں کے پر و پو زل ز یر غو ر ہیں۔