• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کی گورنر سندھ سے ملاقات

Maryam Aurangzeb And Musadiq Malik Meet With Sindh Governor

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مشیر مصدق ملک نے گورنر سندھ محمد زبیر سے کراچی میں ملاقات کی۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مشیر مصدق ملک نے گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں آزادی صحافت، عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں اور معاشی خوشحالی میں میڈیا کے کردار سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ میں وفاق کے تعاون سے تشکیل دیئے گئے ترقیاتی منصوبے اہم ثابت ہوں گے۔ امن و امان کے قیام میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے تعاون سے 75 ارب روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی منصوبے کراچی میں جاری ہیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2013 ءکے وقت مشکلات میں گھری عوام کی موجودہ حکومت نے مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین