• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد ہمیشہ تشدد کو جنم دیتا ہے ،ملتان میں پتلی تماشہ شو

ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر)تشدد ہمیشہ تشدد کو جنم دیتا ہے ۔ ایساکبھی نہیں ہوا کہ تشدد کے نتیجے میں امن یا پیار عام ہوا ہو۔ تشدد نفسیاتی مسائل کا موجب بنتا ہے جس سے تحقیقی صلاحیتیں ماند پڑ جاتی ہیں اور معاشرتی ترقی کا عمل رُک جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما ثمر من اللہ نے ملتان سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام ایشئین ڈویلپمنٹ بنک کے اشتراک سے خواتین کے حقوق کے ضمن میں آگاہی مہم کے سلسلے میں بستی میسن اور بستی گھنٹہ گھریونین کونسل نواب پور ضلع ملتان میں منعقدہ دو الگ الگ پتلی تماشہ شو میں کیا ۔ اس موقع پر ملتان سول سوسائٹی نیٹ ورک کے سیکرٹری جنرل جواد امین قریشی و دیگر سماجی کارکنوں عبدالمطلب فرخ، بشریٰ بخش اور سمیعہ کنول نے کہا کہ خواتین سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے جوقانون سازی کی گئی ہے اس کی تشہیر و آگاہی لازم ہے ۔پ کام کرنے والی یا تعلیمی اداروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون حرکت میں آچکا ہے اور اسی طرح گھریلو سطح پر بھی تشددکرنے والا قانونی گرفت سے اب محفوظ نہیں۔
تازہ ترین