• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں 14افراد زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 14افراد زخمی ہو گئے۔ تھانہ پیرودھائی کو خاور اعوان نے بتایا کہ دس بارہ لڑکے مسلح خنجرو ڈنڈے ہم پر حملہ آور ہو گئے جس سے میں اور میرا دوست محمد طاہر گل زخمی ہو گئے۔ تھانہ صادق آباد کو فقیراں جان نے بتایا کہ میں بیوہ ہوں‘ اپنی پھوپھی کی فوتگی پر اٹک گئی ہوئی تھی‘ شام کو واپس آئی تو بیٹی صبا نے بتایا کہ میری عدم موجودگی میں نوید نواب آیا اور میری بیٹی صباء کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کرکے نازیبا حرکات کرتا رہا، جس پر میں اور میرا بیٹا حنیف، جمال خان، فضل خان انکے گھر کری روڑ گئے تو نواب خان اور اس کا بیٹا نوید نواب اور کاشف میری بات سن کر مشتعل ہو گئے۔ نوید نواب نے میری قمیص پھاڑ دی‘ زدوکوب کیا‘ ملزمان نے 8نامعلوم اشخاص کے ہمراہ آہنی سریئے سے وار کئے جن سے میں اور محمد حنیف، جمال خان بھی زخمی ہو گئے۔ تھانہ ویمن کو حرا قریشی زوجہ محمد مدثر سکنہ امیر حمزہ کالونی گلشن سعید چکری روڈ نے بتایا کہ اسکے شوہر محمد مدثر نے اسے چھری سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ تھانہ واہ کینٹ کو سمیرا شاہین نے بتایا کہ میں معہ نسیم اختر، شکر عظیم، ناظمہ، اشفاق احمد، رقیہ بی بی کو اسکے خاوند کے گھر چھوڑنے کیلئے گئے تو گلفراز احمد، عابد، خادم، صفیہ اور انکی والدہ نے ہمیں مارا پیٹا جس سے ہم زخمی ہوگئے۔ تھانہ صدر واہ کو یاسر علی نے بتایا کہ لیاقت، سعد، ساجد نے مجھے اور میرے والد کو مارا پیٹا اور میری ہمشیرہ کے ساتھ دست درازی کی۔ تھانہ صدر بیرونی کو المیر بادشاہ نے بتایا کہ عمران ولد محمد نواز سکنہ کڑاہی تھانہ چونترہ نے سائل کے بیٹے احمد قاسم کو اپنے گھر میں باندھ کر حبس بے جا میں رکھا۔ جب سائل وہاں پہنچا تو ملزم مجھے دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے بھاگ گیا۔
تازہ ترین