• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ راولپنڈی میں گیس لیکج آتش زدگی کے 9حادثات، دو افراد جاں بحق ، پچیس زخمی ہوئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)رواں ماہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گیس لیکج کےباعث آتش زدگی کے 9 حادثات ہوئے جن میں دو افراد جاں بحق اورپچیس افرادزخمی ہوئے ۔ریسکیو1122راولپنڈی کے ترجمان چودھری عثمان گجرنے بتایاکہ یکم جنوری سے اب تک راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات سلنڈروں کے پھٹنے اورگیس کے اخراج کی وجہ سے پیش آئےان حادثات کے دوران متاثرین میں دس مرد، آٹھ عورتیں اور نو بچے شامل ۔جنہیں ریسکیو 1122نے متاثرین کو ہولی فیملی ہسپتال اورپمز ہسپتال منتقل کیا۔زیادہ حادثات رات کو گیس لیکج کے باعث پیش آئے،ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رات کوگیس ہیٹرز کے استمال میں احتیاط برتیں،گھرمیں گیس لیکج محسوس ہونے پر بجلی کا سوئچ اور آگ نہ جلائیں،اورگھرمیں گیس لیکج محسوس ہونے پر تمام دروازےاور کھڑکیاں کھول دیں۔
تازہ ترین