گوادر میں پہلی دو روزہ بین الاقوامی گوادر ایکسپو کا آغاز آج ہو گیا ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایکسپو کا افتتاح کر دیا ہے۔
’ گوادر ایکسپو‘ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی کے اشتراک سے منعقد ہورہا ہے، گوادر ایکسپو منگل تک جاری رہےگی۔
ذرائع کے مطابق ایکسپو میں شرکت کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو اور دیگر حکام گوادر پہنچ چکے ہیں جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال اور دیگر متعلقہ حکام بھی گوادر پہنچ گئے، ان کے علاوہ چینی سفیر اور دیگر حکام کی بھی شرکت متوقع ہے۔
گوادر ایکسپو کے موقع پر گوادر فری زون کے پہلے حصےکا بھی افتتاح ہو گا۔