گوجرانوالہ میں گھر سے بہن اور بھائی کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ،پولیس نے موقع سے مقتولین کے عزیز کو حراست میں لے لیا۔
گوجرانوالہ میں تھانہ دھلے کے علاقے شاہین آباد میں گھر سے بہن اور بھائی کی لاشیں ملی ہیں ۔ بھائی عرفان کی عمر20 سال جبکہ بہن اقرا کی عمر 23 سالہ تھی ۔
ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن میاں معظم کے مطابق دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔ واقعہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔
مقتولین کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا اور یہ 4 ماہ قبل گوجرانوالہ منتقل ہوئے تھے ۔
پولیس نے مقتولین کے کزن شفقت کو شک کے شبہے میں حراست میں لے لیا ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا ہے۔