• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر ایکسپو اور فری ٹریڈ زون کا افتتاح، بلوچستان حکومت کی مدد کرسکتے ہیں، مسائل کا حل انہیں خود نکالنا ہوگا، وزیراعظم

گوادر ( اکبر جندانی/نمائندہ جنگ)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی مدد کرسکتے ہیں، مسائل کا حل انہیں خود نکالنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز گوادر میں گوادر ایکسپو 2018 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گوادر ایکسپو اور فری ٹریڈ زون کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان اور چین کے مابین سات مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے، اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور چینی سفیر بھی موجود تھے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک نواز شر یف اور چینی صدر کا خواب تھا جس کو بہت جلد تعبیر ملی، سی پیک نہ صرف خطہ کی خوشحالی کا منبع ثابت ہوگا بلکہ اس سے وسط ایشیا ء اور افغانستا ن سمیت اس ریجن کے دیگر ممالک فاعدہ اٹھائینگے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بندرگاہ فری زون کے بغیر کا میاب نہیں ہوسکتی، گوادر بندرگاہ کے فری زون کا مختصر مدت میں قیام اور تکمیل گوادر بندرگاہ کی اہمیت کو مزید اجا گر کر یگا جس سے خطہ میں سر مایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل صوبے کی قیادت کے ہاتھ میں ہے اور سیاسی قیادت کو مسائل کا حل خود نکالنا ہوگا، بلوچستان حکومت کوسٹ لائن کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کرے، منصوبے پر وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرےگی، علاقے کی ترقی بلو چستا ن کی حکومت اور قیادت کی پہلی ذمے داری ہے، اگر آئندہ الیکشن میں یہ حکومت واپس آئی تو یہ منصوبےجاری رہیں گے۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ گوادر نے بہت مختصر عرصے میں اہمیت حاصل کی ہے کچھ عرصہ قبل یہاں کا فائیو اسٹار بند پڑا تھا لیکن آج وہاں قیام و طعام کیلئے جگہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مکران کا ساحل جد ت سے مزین ہے جس سے سیاحت کے شعبہ میں سر مایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں دنیا میں وہی قومی ترقی کرتی ہیں جس میں سیکھنے اور کچھ کر نے کا جذبہ ہو چین ہمارے لیے مثال ہے ۔
تازہ ترین