• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے 6نام بھجوا دیئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے سکرونٹی کے بعد 6نام بھجوا دیئے ہیں، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امیدواروں کے انٹرویو کرے گی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے میئر ملتان نوید الحق ارائیں کی جانب سے محمد یار کو ایم ڈی بنانے کی سمری مسترد کردی تھی اب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز 6ناموں میں سے 3نام وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھجوائے گا ، 6ناموں میں خضر عباس ، محمد ظفر، محمد سلیم، محمد جاوید سرور، محمد سیف اللہ اور محمد ظاہر شاہ شامل ہیں۔
تازہ ترین