وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئے ریفرنس کا مطلب ہے کہ پچھلا ریفرنس نامکمل تھا ۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوئی ایسا قانون نہیں کہ ایک نامکمل ریفرنس پر کارروائی شروع کردی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ منتخب وزیراعظم کو اقامہ پر گھر بھیج دیا گیااور آج تک آپ ثبوت ہی ڈھونڈ رہے ہیں۔
وزیر مملکت کا یہ بھی کہناتھاکہ تعویز اوردھاگوں والی کمپنی تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم کی انویسٹی گیشن کررہی ہے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ سابق اور موجودہ وزیراعظم نے کہہ دیا ہے کہ سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے اور عام انتخابات بھی اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔