امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ناکام ہوگئی ،ان لوگوں نے ایک نہیں بار بار حکومت کی اور ہر بار عوام کو دھوکہ دیا ۔
لوئر دیر میں جلسہ عام سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کہہ رہے ہیں کہ عدالتوں میں انصاف نہیں ،میں پوچھتا ہوں اس کا ذمہ دار کون ہے ؟
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ہمیں بتائے کہ ملک کی عدالتوں میں انصاف ،اسپتالوں میں سہولیات اور تعلیمی اداروں میں تعلیم نہ ہونے کا ذمہ دار کون ہے ؟
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ اس وقت عوام پر مسلط حکومت کچھ نہیں کرسکی ،مرکزی حکومت ناکام ہوگئی ہے ۔
امیر جماعت اسلامی کا کہناتھاکہ ہم گرین اینڈ کلین، رشوت سے پاک ،اندھیر نگری اور چوپٹ راج سے پاک پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔