کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کے خلاف صوبے بھر کے ڈاکٹرز بھی سراپا احتجاج بن گئے۔ مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے۔
ڈاکٹروں کی صوبائی تنظیم نے 72 گھنٹوں کے اندر قاتل گرفتار نہ ہونے کی صورت میں صوبے بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان کردیا ۔
خیبر پختونخوا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل کو بااثر لوگوں نے فرار کروایا ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے حکومت کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ عاصمہ رانی کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو صوبے بھر کے اسپتال بند کردیں گے۔