• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کیساتھ کرپشن میں شریک 4 چائنیز کی پھانسی کیلئے چین کو خط لکھوں گا، شیخ رشید

Todays Print

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کسیاتھ کرپشن میں شریک 4 چائینیز کی پھانسی کیلئے چین کو خط لکھوں گا، پارلیمنٹ سے استعفے کا اب کوئی فائدہ نہیں، پارلیمان جاؤں یانہ جاؤں ایک ہی بات ہے،جو کچھ نواز شریف اور مریم نواز فرما رہی ہیں وہ ملک میں خانہ جنگی کی ابتدا ہےدراصل نواز شریف چاہتے ہیں کہ وہ ترکی کے اردگان بن جائیں اللہ نہ کرے پاکستان میں ترکی والا وقت آ جائے،رانا ثنا اللہ سن لیں کہ ملک نے چلنا ہے اور چوروں نے جیل جانا ہے، منگل کوپمز میں میڈیا سےگفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو وارننگ دے رہا ہوں اگر فوج کیخلاف زبان استعمال کرنا بند نہ کی تو پھر میں جواب میں بولوں گا جو شریف برادرن برداشت نہیں کر سکیں گے ۔میں نے راو لپنڈ ی میں دو سو کنال پر ہسپتال بنوانا شروع کیا جس کا ڈھانچہ مکمل ہو گیا لیکن بعد میں حکومت بدلی تو نواز شریف اور شہباز شریف نے اس ہسپتال پر کام روک دیا۔

تازہ ترین