مردان (نمائندگان جنگ) مردان میں قانون نافذ کرنے والے اداوں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، 2خودکش جیکٹ، 72ہینڈ گرنیڈ ،5راکٹ لانچر اور27مارٹر گولے برآمد کرلئے۔ ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے نیوز کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس ذرائع سے معلوم ہوا تھاکہ تھانہ جبر کے قریب عبدا لولی خان یونیورسٹی شنکر کیمپس کے عقب میں دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کی کھیپ چھپارکھی ہے جس پرمردان پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی۔