• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ فاروق خان سعیدی اہلیان ملتان کیلئے باعث فخر ہیں:فخر امام ، خدمات کے اعتراف میں تقریب سے خطاب

ملتان(پ ر)سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ علامہ محمد فاروق خان سعیدی اہلیان ملتان کیلئے باعث فخر ہیں، عشق رسولؐ کے فروغ کے لئے ان کی خدمات قابل قدر ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ترقیاتی گروپ ملتان کے چیئرمین ڈاکٹر عمران یوسف، ملک محمد یوسف کی جانب سے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی کی دینی، تبلیغی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں منعقد تقریب سے خطاب میں کیا،تقریب سے صاحبزادہ پیر سید علی حسن شاہ، مخدوم سید زوہیب گیلانی، شیخ طارق رشید، پیر شوکت حسین شاہ، چیف انجینئر واپڈا چودھری عبدالجبار، سلمان نعیم، میاں جمیل احمد، چیئرمین طفیل چوہان، چیئرمین رانا نعیم ، چیئرمین شیخ عمران ارشد، چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے چیئرمین یوسف زبیر، خواجہ محمد شفیق، صدر اخبار فروش یونین ملتان، ملک عرفان اتیرا، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اخبار فروش یونین شیخ صلاح الدین ممبر فیڈریشن ملک بلال، خالد مجید حاجی الطاف بلوچ، امیر ا للہ شیخ، محمد ایوب ، حافظ محمد ظفر قریشی، علامہ عبدالرحیم گجر، علامہ عبدالحق مجاہد، ممتاز قریشی، ڈاکٹر صدیق خان قادری، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، تاج محمد، ملک عبدالکریم نے علامہ فاروق خان سعیدی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین