عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا،اپنڈکس آپریشن کے بعد شیخ رشید احمد پہلی مرتبہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی نے سوال کیا ،آپ نے استعفیٰ جمع کرا دیا ہے؟ شیخ رشید بولے ،وقت گزرگیا اب ضرورت ہی نہیں رہی استعفے کی۔
صحافی نے ایک اورسوال کیاآپ کی طبیعت اب بھی بوجھل لگ رہی ہے؟،جس پر شیخ رشید نے کہا کہ اپنڈکس آپریشن کے بعد ابھی پوری طرح طبیعت بحال نہیں ہوئی،ایک سو دو، تین تک بخار رہتا ہے،آپ دعا کریں آج شام ٹانکے کھل جائیں گے۔