• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے شیخ رشید کا بڑا یو ٹرن،استعفیٰ نہ دینے کا اعلان

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) ممبر قومی اسمبلی شیخ رشید پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بعد پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں پہنچ گئے ،انہوں نے کہا استعفیٰ کا وقت گزر گیا ہے ، پارلیمنٹ جائوں یا نہ جائوں ایک ہی بات ہے ، اب استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں رہی ، نواز شریف، مریم نواز جو کچھ کہہ رہے ہیں، خانہ جنگی کی ابتداء ہے، راولپنڈی کے مقامی ہسپتال میں شیخ رشید کے اپنڈکس کا آپریشن ہوا جسکے بعد وہ صحت یاب ہوکر کچھ دیر کیلئے پارلیمنٹ آئے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے،اس موقع پر صحافی کی جانب سے استعفیٰ کے سوال پر انکا کہنا تھا اب ضرورت ہی نہیں رہی، وقت گزر گیا ہے،انہوں نے صحافیوں کے خیریت دریافت کرنے پر بتایا آپریشن کے بعد ابھی پوری طرح طبیعت بحال نہیں ہوئی، 103 بخار رہتا ہے،شیخ رشید نے کہا نواز شریف اور مریم نواز جو کچھ کہہ رہے ہیں، وہ خانہ جنگی کی ابتداء ہے، نواز شریف اردگان بننا چاہتا ہے ،دونوں سزا سے نہیں بچ سکتے، رانا ثناء اللہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں استعفیٰ دے چکا تھا ، چائنہ کوریڈور کا سب سے بڑا حامی ہوں، پاکستان قائم رہیگا ، پاک فوج عظیم فوج ہے، شیخ رشید نے 17 جنوری کو لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا ۔
تازہ ترین