کراچی ( آن لائن، صباح نیوز ) سندھ ہائی کورٹ نے لاڑکانہ میں مبینہ 90ارب روپے کی کریشن کے معاملے پر فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخواست بحال کردی۔سندھ ہائی کورٹ نے لاڑکانہ میں مبینہ 90 ارب روپے کی کریشن کے معاملے پر فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخوا ست بحال کردی۔ عدالت نے فریال تالپور، ایاز سومرو، شفقت سومرو، چیف سیکرٹری ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔اس سے قبل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ خاندان کو لاحق خطرات کے پیش نظر درخواست واپس لی تھی تاہم خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا لہٰذا مفاد عامہ کی خاطر درخواست کو بحال کیا جائے اور لاڑکانہ میں ہونے والی کریشن کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔