اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے بنیادی اسکیل نمبر بیس کے تین سینئر عہدیداروں نے نئے عہدے سنبھال لئے ہیں پاکستان کسٹم سروس کے چوہدری محمد جاوید بنیادی سکیل نمبر 20 نے کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف ایکسپورٹس کسٹم ہاؤس کراچی نے یہ عہدہ چھوڑ کر پورٹ محمد بن قاسم کراچی ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ میں کلکٹر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ محمد شریف اعوان بنیادی سکیل نمبر 20 کے آئی آر سروس کے افسر نے ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ (ان لینڈ ریونیو ) کراچی کے فرائض کی سرانجام دہی شروع کر دی ہے ۔ نواب خان بنیادی سکیل نمبر 20 نے کمشنر آئی آر ان لینڈ ریونیو ا پیلز پشاور کا چارج دے کر کمشنر آئی آر سٹی زون ریجنل ٹیکس آف راولپنڈی کے فرائض ادا کرنا شروع کر دیئے ہیں۔