• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری آج ترکی روانہ ہونگے، کائرہ اور شیخ رشید سے تبادلہ خیال، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج صبح 6بجے ترکی روانہ ہورہے ہیں ، جس کے بعد وہ یورپ کا تنظیمی دورہ کریں گے ۔ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زماں کائرہ نے ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ انہوں نےعوامی تحریک کے غیر رسمی اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کی گئی اور اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔
تازہ ترین