ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس ملتان نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والےضلع ملتان کے تمام ایس ایچ اوز کو حتمی نوٹس جاری کر دیئے ہیں، نان فائلرزایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر ان پر جرمانہ عائد کئے جائیں گے،آر ٹی او ملتان کی جانب سے ضلع ملتان کے سابق اور موجودہ50ایس ایچ اوز سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں،دوسری جانب سٹی پولیس آفیسرکی جانب سے بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے باوجود ایس ایچ اوز نے تاحال گوشوارےجمع نہیں کرائے، ایڈیشنل کمشنرزاہدہ سرفرازکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فیاض احمد لوتھڑکی جانب سے تمام ایس ایچ اوزکو آخری نوٹس بھیج دیئے گئےہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ایس ایچ اوز7 دن کے اندراپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں بصورت دیگردفعہ 182اور 205انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے تحت تمام نان فائلرزایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔