وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ توہین عدالت کا سب سے بڑا مجرم پرویز مشرف ہے، عدالت ڈکٹیٹر کو آئین شکنی کی سزا دینے سے قاصر ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عدالت کا رعب تب قائم ہوگا جب مشرف کو بھی نہال ہاشمی کی طرح جیل میں ڈالا جائے گا۔
ان کا مزیدکہناتھاکہ انصاف کے اداروں پر عوام کا اعتماد قائم رہنا چاہئے، تاثر ہے کہ نوازشریف کو ہٹا کر قبل از انتخابات دھاندلی کی جائےگی۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اگر فیصلے پر تحفظات توہین عدالت ہے تو جی ٹی روڈ اور جلسوں میں آنے والی پوری قوم توہین عدالت کی مرتکب ہوئی۔
ان کا کہناتھاکہ اگر سپریم کورٹ پرویز مشرف کو سزا دینے سے قاصر ہے تو عام کارکنوں کو سزا دینے سے عدالت کارعب قائم نہیں ہوگا ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر ن لیگ ہی نہیں ساری دنیا نے تحفظات کا اظہار کیا۔