وزیرا علی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان نے کبھی بھی خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر سیاسی جلسوں اور اپنی ذات کے لیے استعمال نہیں کیا۔
نوشہرہ کے علاقے خویشگی میں جلسہ عام سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نے جب بھی خیبرپختونخوا کا دورہ کیا میں یا میرا وزیران کے ساتھ ہوتا تھا۔
ان کا مزید کہناتھاکہ عمران خان واحد لیڈر ہیں، جس کو اگر پوری دینابھی دیدی جائے تو وہ اپنی ذات کیلئے اس کا ہر گز استعمال نہیں کریں گے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کا خیبر پختونخوا کا ہیلی کاپٹر ذاتی استعمال کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہے،میرے ہوتے ہوئے کسی بھی چیز کا غلط استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پارٹی کے چیئر مین ہے، وہ صوبے میں جہاں کا بھی دورہ کرتے ہیں، میں یا میرا وزیر ان کے ساتھ ہوتا ہے، ہیلی کاپٹر کے استعمال کے حوالے سے کوئی ایسا قانون نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر آئی جی ، وزرا اور چیف سیکرٹری بھی استعمال کرسکتے ہیں ، اس ہیلی کاپٹر کو ہم زلزلوں میں بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے، جس نے اپنے منشور پر عمل کیا اور ہم اپنی کارکردگی کی بنیادپر عوام کے پاس جائیں گے اور الیکشن کے لیے تیار ہیں، چاہیں وہ عام انتخابا ت ہو یا سینٹ انتخابات۔
صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت کے حوالے سے وزیر اعلی نے کہا کہ پتہ نہیں یہ لوگ آتے رہیں گےاور خالی ہاتھ واپس جائیں گے۔
جلسے میں اے این پی کے سینکڑوں کارکنوں نےپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔