مردان (نمائندہ جنگ+نامہ نگار )مردان شہر کے پوش علاقہ شیخ ملتون میں تقریب میں جانے سے انکا رپر 3 ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کرکے اسٹیج اداکارہ سنبل کو موت کے گھاٹ اتار دیادن دیہاڑے واردات کے بعد ملزمان فرار ہوہوگئے یہ واقعہ ہفتہ کی صبح دس بجے کے قریب شیخ ملتون کے سیکٹر ڈی کی گلی نمبر 9میں میں پیش آیاجہاں مکان نمبر 76کی دوسری منزل پر اداکارہ سنبل رہائش پذیر تھی پولیس کے مطابق ملزمان اداکارہ کو ناچ گانے کی ایک تقریب میں لے کر جانا چاہتے تھے انکار پر فائرنگ کرکے سنبل کو موت کی ابدی نیند سلادیاگیا پولیس نے اداکارہ کے دادا میر بہادر کے بیان پر سابق پولیس انسپکٹر نعیم خٹک، پشتو کی گلوکارہ غزالہ جاوید کے شوہر جہانگیر اور ٹیکسی ڈرائیور نصیب شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیب ہوگئے ۔