ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت میپکو ریجن میں میٹروں اور میٹریل کی کمی کا بحران دور نہیں ہو سکا۔ گھریلو ، تجارتی اور زرعی کنکشنوں کی سوا لاکھ سے زائد درخواستیں کئی ماہ سے التواء کا شکار ہیں۔ صارفین ، درخواست گزار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ نئے مکانات بنانے والوں کو کنکشنوں کی عدم فراہمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میپکو انتظامیہ تمام تردعوؤں کے باوجود نئےکنکشنوں کی فراہمی نہیں کرپار ہی ہے۔ وزارت توانائی بھی بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو نئے کنکشنوں کی فراہمی کےلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرچکی ہے۔ لیکن اس کے باوجود درخواستوں پر چار سے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود کنکشن فراہم نہیں کئےجاسکے ہیں۔ میپکو ذرائع کےمطابق میپکو نے میٹر منیو فیکچرنگ کمپنیوں سے میٹروں کی قیمت میں 50فی صد تک کمی کروائی ہے ۔