راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)حساس ادارے اورپولیس نے مشترکہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئےراولپنڈی کے علاقہ کلیال سے ملک دشمن لٹریچراوراسلحہ برآمدکرلیا۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح سویرے حساس ادارے کے جوانوں نے پولیس کے ہمراہ راولپنڈی کےعلاقہ کلیال میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ملک دشمن اور جہادی لٹریچر ،لیپ ٹاپ موبائیل فونز اور ہتھیار برامد کر لیے ۔