لاڑکانہ میں دوستی سے انکار پر نویں جماعت کے طالب علم کو پڑوسی نے مبینہ طور پر پولیس کی ملی بھگت سے گرفتار کرادیا ۔
یونی فارم پہنےاور کتابیں ہاتھ میں پکڑاطالبعلم سلاخوں کےپیچھے عادی مجرموں سے خوفزدہ ہو تا رہا ۔ایس ایس پی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔طالب علم کو رہا جبکہ تھانے کے ہیڈمحرر معطل کر کے لاک اپ میں بندکردیا گیا، معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کےمطابق لاڑکانہ کےباڈہ تھانےمیں گرفتار طالب علم شفقت کو رہا کردیا گیا،جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا، اس سلسلے میں طالب علم سمیت مختلف افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں ۔
گزشتہ رات لاڑکانہ کے تھانہ باڈہ پولیس نے اسکول سے واپسی پر نویں جماعت کے طالب علم شفقت حسین کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا تھا،طالب علم نے الزام لگایا کہ پڑوسی نے دوستی نہ کرنے پراسے گرفتار کرایا ۔
ایس ایچ او محمد مٹھل کا کہنا ہے کہ شفقت اور اس کے بھائی کے خلاف ایک شخص کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج ہے،تاہم ایس ایس پی تنویر حسین تنیوکےحکم پرہیڈمحرربشیر احمد کھوکھر کو فوری طور پر معطل کرکے لاک اپ کردیا اور ڈی ایس پی جاویداحمد کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی۔