• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب کسی قبائلی یا پختون کو قتل نہیں ہونے دینگے، سراج الحق

نقیب اللہ کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں جاری دھرنے میں سراج الحق نے بھی شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ اب کسی پختون کو قتل نہیں ہونے دیں گے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ یہ احتجاج صرف نقیب اللہ نہیں بلکہ ہر بے گناہ شہری کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ہے۔

سینئر صحافی حامد میر نے قبائلی عوام کے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ قبائلی عوام پاکستان سے سچی محبت رکھتے ہیں، پاکستان کی آزادی سے لے کر کشمیر کی آزادی کی تحریک تک انھوں نے قربانی دی۔

تازہ ترین