• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کی بنیاد پرویز مشرف نے رکھی،آل پاکستان مسلم لیگ

The Base Of Cpec Laid By Pervez Musharraf All Pakistan Muslim League

سی پیک کی بنیاد ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے نہیں پرویز مشرف کے دور میں رکھی گئی، گوادر پورٹ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ پاسدارکے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اقبال عابدی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر سیاست ہو رہی ہے اور مک مکا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آصف زرداری اور ن لیگ سی پیک کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سی پیک منصوبہ پرویز مشرف کے دور میں شروع ہوا اور اس کی پہلی کڑی گوادر پورٹ تھا اور گوادر پورٹ اسی کی ابتداءتھی، یہ دونوں سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پہلے بھی ڈیل کرتی رہی ہیں۔

تازہ ترین