• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب چینی وزارت ثقافت کی دعوت پر چار روزہ دورہ پر چین پہنچ گئیں

بیجنگ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب چینی وزارت ثقافت کی دعوت پر اپنے چار روزہ دورہ پر چین پہنچ گئیں۔ وزیر مملکت کا استقبال چین کے وزیر ثقافت لوسوجانگ نے کیا جبکہ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد سمیت اعلیٰ چینی و پاکستانی حکام بھی موجود تھے ۔ بیجنگ میں اپنے قیام کے دوران وزیر مملکت مریم اورنگزیب چین کے وزیر ثقافت لوسوجانگ ، انفارمیشن آفس کی سٹیٹ کونسل کے وزیر جیانگ جیانگو اور ایس اے پی پی آر ایف ٹی کے نائب وزیر ٹانگ ژانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گی اور چین و پاکستان کی لازولال دوستی اور باہمی رابطوں میں اضافہ اور استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گی۔ وزیر مملکت چین کی وزارت ثقافت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط بھی کریں گی۔
تازہ ترین