• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہزاراٹھارہ الیکشن میں عمران خان ملک کےوزیراعظم ہونگے،پرویز خٹک

نوشہرہ (نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت باریاں بانٹنے والوں کا دور ختم ہوچکا ہے،اے این پی جب بھی حکومت میں آئی تباہی ساتھ لیکر آئی ان کے دور میں کفن کا کپڑ ا تک ناپید تھا، یہ لوگ مفاد پرستی میں تمام حدیں پھلانگ چکے ہیں،اس ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے 2018 کے انتخابات میں عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اور وفاق سمیت چاروں صوبوںمیں حکومت بنائیں گے۔تحریک انصاف اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے منشو رپر عمل کیا اور خیبرپختونخوا میں عوام کو واضح تبدیلی نظر ارہی ہے۔ اب عوام روٹی،کپڑا اور مکان،پختون،اسلام اور قائد اعظم کے روشن پاکستان پر دھوکہ نہیں کھائیں گے،نوازشریف کاپشاور کا پاور شو ناکام رہا،عوام نے ان سب کو مسترد کردیا ہے۔ وہ رشکئی میں عوامی جلسے اور بدرشی عیسیٰ خیل میں محمد رزاق خان کے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کررہے تھے۔
تازہ ترین