حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سی پیک کی بنیاد (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے نہیں پرویز مشرف کے دور میں رکھی گئی، گوادر پورٹ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ بات آل پاکستان مسلم لیگپاسدارکے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اقبال عابدی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر سیاست ہو رہی ہے اور مک مکا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آصف زرداری اور(ن) لیگسی پیک کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سی پیک منصوبہ پرویز مشرف کے دور میں شروع ہوا اور اس کی پہلی کڑی گوادر پورٹ تھا اور گوادر پورٹ اسی کی ابتداءتھی، یہ دونوں سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پہلے بھی ڈیل کرتی رہی ہیں۔