کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوچ پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی دونوں خواتین کھلاڑیوں اقراء جاوید اور سیدہ سعدیہ پر عائد پابندی میں نرمی کرتے ہوئے انہیں چھ فروری سے دوسری قومی خواتین سپر ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوچ سعید خان پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد ان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی۔ البتہ پی ایچ ایف خواتین ونگ نے کوچ کو بے قصور قرار دیا تھا۔ اب میڈیا اور پی او اےکے شور پر پی ایچ ایف نے ایک انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جو اپنی رپورٹ جلد پی ایچ ایف حکام کو دے گی۔