• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لٹریری فیسٹیول، زکریا یونیورسٹی نے ملتان آرٹس کونسل کی خدمات حاصل کرلیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاءالدین زکریا یونیورسٹی نے جناح آڈیٹوریم میں لٹریری فیسٹیول میں میوزک کے حوالے سے شام کے انعقاد کے لئے ملتان آرٹس کونسل کی خدمت حاصل کرلیں۔ 21اور 22فروری کو آرٹس کونسل کے اشتراک سے میوزک پروگرام مرتب کئے جائیں گے۔آرٹس کونسل انتظامیہ نے 2فروری کو تھیٹروں میں سنسر ریہرسل میں نمائندگی نہ دینے پر چیئرمین ویجی لینس کمیٹی کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سنسر ریہرسل کی چیکنگ کے لئے ملتان آرٹس کونسل کے نمائندے کو مدعونہیں کیا گیا ۔آغا ماجد آج لاہور روانہ ہوجائیں گے۔ وہ 9فروری سے دوبارہ بابر تھیٹر کی ڈرامہ کاسٹ میں شامل ہونگے۔سٹارلٹ تھیٹر پر 9فروری سے شروع ہونے والے سٹیج ڈرامہ شہنشاہ کی کاسٹ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ سکرپٹ کی تقریب آج شام پانچ بجےمنعقد ہوگی ۔علاوہ ازیں ویجی لینس کمیٹی کے فیصلے کے برعکس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنےوالے فنکاروں کو سپورٹس جمنیزم میں طلب کیا جارہاہے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بارک اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں طے پایا تھا کہ فنکاروں اور ہدایت کاروں کو وضاحت کے لئے ملتان آرٹس کونسل میں بلایا جائے گا ۔سنگم تھیٹر کے ڈرامہ عاشقی میں اداکارہ مستانی ناز کا آئٹم سانگ شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگیا ۔ اداکار اقبال وکی 9فروری سے سنگم تھیٹرکے ڈرامہ میں کام کریں گے۔
تازہ ترین