کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا حاجی عاشق اچکزئی حاجی نصر اللہ کاکڑ ملک اکرم بنگلزئی سید شہباب الدین آغا حاجی اسلم ترین خان کاکڑ ار سید حیدر آغا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈیری فارم ایسوسی ایشن والے دودھ کی قیمتیں بڑھانے کی کوششیں کررہے ہیں جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دینگے اس سلسلے میں ہم پہلے بھی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کرچکے ہیں کہ ڈیری ایسوسی ایشن والے بھینس کی بجائے گائے کا دودھ ملاوٹ کرکے 90روپے فی لیٹر فروخت کررہے ہیں جوکہ انہیں70روپے فی لٹر پڑتا ہے انہوںنے کہاکہ انتظامیہ دودھ کی قیمتیں مزید کم کرے جبکہ ملک کے دوسرے صوبوں کی نسبت کوئٹہ شہر میں دودھ کی قیمت زیادہ ہے اور پہلے بھی پرائس کمیٹی کے ساتھ ملکر رات کے اندھیرے میں قیمتیں بڑھائی گئیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں جبکہ کوئٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ مضرصحت دودھ فروخت ہورہاہے جس سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں انتظامیہ نوٹس لیکر کارروائی کرے ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے نام نہاد صدر ضلعی انتظامیہ رقم اور ریٹ دینے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنا چاہتے ہیں انہوںنے کہاکہ ڈی سی نے اگردودھ کے نرخ کم نہ کئے تو ہم سمجھیں گے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے اوربہتی گنگا میں شریک ہے انہوںنے کہاکہ ہم نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے اور احتجاج کا راستہ اپنائیںگے آخر میں انہوںنے کہاکہ دودھ کے نرخ کم کرکے ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے پر پابندی عائد کی جائے ورنہ ہم شٹرڈائون ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہونگے۔