کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک اور عوامی اندازسامنے آ گیا،ٹینس کھیلتے ہوئے لوگوں میں گھل مل گئے ۔
پرکشش شخصیت کے مالک کینیڈین وزیر اعظم عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی خبروں کی زینت بن گئے اور دن بدن ان کی شہرت میں اضافہ ہی ہورہا ہے جن کے رنگ ڈھنگ اور ماہرانہ صلاحیتیں ہمیشہ ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکزبنی رہتی ہیں۔
ٹروڈو نے حال ہی میں ایک پبلک میٹنگ سے قبل ننھے ریکٹ سے ٹینس کھیلا اور ایسے شاٹ لگائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔
صرف یہی نہیں بعدازاں جسٹن عوام سے گھل مل گئے ۔پینتالیس سالہ جسٹن ٹروڈو کواگر ہر فن مولا کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ وزیر اعظم کی کرسی سنبھالتے ہی انہوں نے نرالے انداز سے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔