وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے،ہم نے سابقہ حکومتوں کی طرح ان کی حق تلفی نہیں کی ۔
نوشہرہ میں اقلیتی برادری کی تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف نے اقلیتوں کوتمام ملازمتوں میں کوٹہ دیا۔
ان کا مزید کہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں جب سےتحریک انصا ف کی حکومت برسر اقتدار آئی ہے، عوام کا عزت نفس بحال ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جب تک کشمیری عوام کو آزاد ی نصیب نہیں ہوتی، اس وقت تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔